سی ڈی اے نے مختلف انکوائری کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں الزامات ثابت ہونے پر دو افسران پر سزائیں عائد کر دی

 
0
303

اسلام آباد نومبر 05 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے مختلف انکوائری کمیٹیوں کی سفارشات کی روشنی میں الزامات ثابت ہونے پر دو افسران پر سزائیں عائد کر دی ہیں۔ سی ڈی اے کے ایچ آڑ ڈی ڈائریکٹوریٹ نے سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992؁ء کی متعلقہ شقوں اور مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد سزاؤں کے آفس آرڈر جاری کر دیئے ہیں۔
اس سلسلے میں ناصر قربان، سابقہ اکاؤنٹس آفیسر،لینڈ و بحالیات اور موجودہ آڈٹ آفیسر انٹرنل آڈٹ اکاؤنٹس ڈائریکٹوریٹ کے خلاف کی جانے والی انکوائری مکمل کر لی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مذکورہ آفیسر پر الزامات ثابت ہونے پر اس کی ایک سالانہ انکریمنٹ دو سال تک روک دی گئی ہے جبکہ اس آفیسر کی مستقبل میں لینڈ و بحالیات میں تعیناتی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسی طرح سعید قریشی، سابقہ اکاؤنٹس آفیسر،لینڈ و بحالیات اور موجودہ اکاؤنٹس آفیسر،ایڈمن سیکشن،اکاؤنٹس ڈائریکٹوریٹ کے خلاف کی جانے والی انکوائری بھی مکمل کر لی گئی ہے۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات اور مجاز اتھارٹی کی منظوری سے مذکورہ آفیسر پر الزامات ثابت ہونے پر اس کی تین سالانہ انکریمنٹ تین سال تک روکنے کے علاوہ تین سال تک اگلے سکیل میں ترقی کو بھی روک دیا گیا ہے جبکہ مذکورہ آفیسر کی مستقبل میں لینڈ و بحالیات میں تعیناتی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔