سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی

 
0
811

3 ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ تمام غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہوا، ڈالر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کمی ہوئی جبکہ اماراتی درہم 44 روپے سے 42 روپے اور سعودی ریال 43 روپے سے 41 روپے کی سطح پر آگیا
کراچی نومبر 06 (ٹی این ایس): سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کی کمی ہوگئی، 3 ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ تمام غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مضبوط ہوا، ڈالر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد کمی ہوئی جبکہ اماراتی درہم 44 روپے سے 42 روپے اور سعودی ریال 43 روپے سے 41 روپے کی سطح پر آگیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز میں پاکستانی روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔
رواں مالی سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 162 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت 44 روپے اور سعودی ریال کی قیمت 43 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔ تاہم پھر گزشتہ 3 ماہ کے دوران پاکستانی روپے نے زبردست کم بیک کیا اور تمام کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
گزشتہ 3 ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے سے زائد جبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قیمتوں میں 2 روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی 2019 میں سعودی ریال کی قیمت 43 روپے سے زائد جبکہ اماراتی درہم کی قیمت 44 روپے کی سطح پر تھی۔ تاہم اب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال 41 روپے سے زائد جبکہ اماراتی درہم 42 روپے کی سطح پر آ چکی ہے۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بدھ کو سعودی ریال کی قیمت خریدمیں5پیسے اور قیمت فروخت میں10پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں5پیسے کی کمی اورقیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.25روپے سے گھٹ کر41.20روپے اورقیمت فروخت41.55روپے سے گھٹ کر41.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.25روپے سے گھٹ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.55روپے پرمستحکم رہی۔