مولانا کو بہت ساری تجاویز دی ہیں ،جلد بہترنتیجہ نکلے گا، چودھری پرویز الٰہی

 
0
218

اسلام آباد نومبر 07 (ٹی این ایس): اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مولانا کو بہت ساری تجاویز دی ہیں ،جلد بہترنتیجہ نکلے گا، سب پرامید ہیں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں، جلد خوشخبری سنائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیعت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ملاقات کی۔ملاقات میں آزادی مارچ اور دھرنے کواٹھانے سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے مطالبات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے مولانا کو مطالبات کی منظوری کیلئے کچھ تجاویز بھی دی ہیں۔ انہوں نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد خوشخبری سنائیں گے، سب پرامید ہیں چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں ،انہوں نے ایک سوال ’وزیراعظم کے استعفے پر مولانا کو راضی کرلیا؟کے جواب میں کہا کہ جلد اچھی خبریں دیں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جس بات پر مولانا راضی ہوں گے، وہی بات ہوگی۔
مولانا کو بہت ساری تجاویز دی ہیں ،امید ہے بہترنتیجہ نکلے گا۔ دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چودھری برادران کی پاکستانی سیاست میں ایک حیثیت ہے، کوشش ہے کہ ہم انہیں اس بات پر قائل کر سکیں کہ وہ تین ماہ میں نئے انتخابات کرانے کے لئے حکومت کو آمادہ کریں۔ایک انٹرویو میں حکومتی کمیٹی انتہائی کمزور ہے جو ہمارے مطالبات اپنی قیادت تک نہیں پہنچا سکتی۔سربراہ جے یو آئی ف نے واضح کیا کہ یہ ایک طے شدہ عمل ہے جس پر رعایت نہیں دی جا سکتی کہ یہ ایک دھاندلی کی حکومت ہے جسے مزید وقت نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کے ساتھ کسی بھی معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔