نئے پاکستان میں شفافیت لانے کی باضابطہ پالیسی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پروگرام میں پہل کردی

 
0
304

اسلام آباد نومبر 14 (ٹی این ایس): نئے پاکستان میں شفافیت لانے کی باضابطہ پالیسی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پروگرام میں پہل کردی ،ادارے میں شفافیت لانے کیلئے احساس پروگرام نے کڑے احتساب کی پالیسی متعارف کرادی ۔ تفصیلات کے مطابق احساس پروگرام کی پہلی گورننس اور انٹیگریٹی پالیسی کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی ،پالیسی میں ادائیگیوں، ٹھیکوں، بھرتیوں اور خریداری میں شفافیت لانے سمیت 27 نکات شامل ہیں ۔
ثانیہ نشتر نے کہاکہ گورننس و انٹیگریٹی پاکستان کی پہلی پالیسی ہے،منظوری پر کابینہ کا شکریہ ادا کر تے ہیں ،نئی پالیسی وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے تحت، ان کی سرپرستی میں بنائی گئی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ نئی پالیسی احساس کے تحت لنگر، وظائف،بلاسود قرض اور اثاثوں کی منتقلی پروگرام پر لاگو ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ نئی پالیسی کمیشن پر ٹھیکوں، اور بھرتیوں میں اقرباء پروری ختم کرائے گی۔
انہوںنے کہاکہ پالیسی دبائی گئی آڈٹ رپورٹس سامنے لائے گی، کرپشن کا خاتمہ بھی یقینی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ڈیجیٹل پے منٹ اور اشیاء کی خریداریوں کے ٹولز میں بھی شفافیت لانے میں معاونت ملے گی۔انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے اربوں روپے منتقل ہوتے ہیں، پالیسی شفافیت یقینی بنائے گی۔انہوںنے کہاکہ ادارے اپنے صوابدیدی اختیارات ختم۔ہونے کے ڈر سے پالیسیاں نہیں بنا پاتے ۔انہوںنے کہاکہ ربڑ سٹمپ کمیٹیوں ، بورڈز کو فعال بنائیں گے، سماجی بہبود کے اداروں کے بورڈ کے اجلاسوں کو بامقصد بنائیں گے۔ثانیہ نشتر نے کہاکہ نئی پالیسی میں کرپشن کے خاتمے،اور شفافیت لانے کے تمام اقدامات شامل ہیںانہوںنے کہاکہ اربوں روپے کے پروگرامز کو فعال اورمفید بنائیں گے۔