موٹروے پر بس حادثے کا شکار ہو گئی، 3خواتین جاں بحق جبکہ 10افراد شدید زخمی

 
0
254

گھوٹکی نومبر 19 (ٹی این ایس): گھوٹکی کے قریب بیلو میرپور تھانے کی حدود میں افسوسناک حادثہ پیش آیاکہ ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 3خواتین جاں بحق جبکہ 10افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔حادثے کی اطلاعات ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو ریسکیو کیا گیا۔
موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے سبب پیش آیا۔ڈرائیور کو نیند آ رہی تھی اور گاڑی کی رفتار بھی تیز تھی جس وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائی ابھی بھی جاری ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔حادثے کے بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس وجہ سے اور بھی زیادہ نقصان ہوا ہے اور ریسکیو ٹیموں نے علاقائی لوگوں کی مدد سے بس کو لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بس بنوں سے کراچی جا رہی تھی جوکہ گھوٹکی میں حادثے کا شکار ہوئی ہے۔زخمیوں کو قریبی اسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جبکہ کئی افراد کو موقعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔آئینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس بہت تیز تھی اور ڈرائیو نیند میں تھا تو اس سے بس کنٹرول نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے بس الٹ گئی اور حادثہ وقوع پذیر ہو گیا۔
مقامی افراد نے موٹروے پولیس نے اطلاع دی جس نے موقعہ پر پہنچ کر حادثے کا شکار خواتین و حضرات کو ریسکیو کیا۔تیز رفتاری کی وجہ سے آئے روز اس قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور خاص طور پر جن کمپنیوں کے پاس ڈرائیو کم ہوتے ہیں تو وہ اپنے ڈرائیور کو ایک کے بعد ایک سفر پر روانہ کر دیتے ہیں اور ان ڈرائیورز کی نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں۔حکومت کی طرف سے سبھی کمپنیوں کو اس بات کا پابند کیا جانا چاہیے کہ جس ڈرائیور نے گاڑی چلانی ہے اس کی بھرپور نیند ہونی چاہیے تاکہ اس قسم کے حادثے سے بچا جا سکے۔