سی ڈی اے نے جعلی تعلیمی سند پیش کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سی ڈی اے کیئرز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات محمد سلیم، سینئر ٹیکنشن بی پی ایس 14 کی بی پی ایس 4 میں بطور میٹ تنزلی کر دی

 
0
472

اسلام آباد نومبر 21 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے جعلی تعلیمی سند پیش کرنے کے الزامات ثابت ہونے پر سی ڈی اے کیئرز ڈائریکٹوریٹ میں تعینات محمد سلیم، سینئر ٹیکنشن بی پی ایس 14 کی بی پی ایس 4 میں بطور میٹ تنزلی کر دی ہے۔ مذکورہ ملازم پریہ سزا سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیش کی شق نمبر8.03(a.b) کے تحت انضباطی کاروائی مکمل ہونے کے بعد عائد کی ہے۔
اس سلسلے میں ادارے کی طرف سے مذکورہ ملازم کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا جس کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد مجاز افسر ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن نے محمد سلیم،سینئر ٹیکنیشن کو پرسنل ہیرنگ کا موقع دیا۔ کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے، مذکورہ ملازم کی طرف سے تحریر ی جواب اور پرسنل ہیرنگ کے دوران دیئے گئے جواب کی روشنی اور مجاز افسر کی سفارشات پر ممبر ایڈمنسٹریشن نے مذکورہ ملازم محمد سلیم پر میجر پنلٹی عائد کرتے ہوئے بی پی ایس 14 سینئر ٹیکنیشن سے بی پی ایس4 میں بطور میٹ تنزلی کر دی ہے تاہم سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشن 1992؁ء کے تحت سزا پانے والے ملازم کو اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ میجر پنلٹی عائد ہونے کے بعد محمد سلیم کو کیئرز ڈائریکٹوریٹ کی سٹرینتھ سے خارج کر دیا گیا ہے اور اسے ایچ آر ڈی ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔