خاتون پولیس افسر نے محبت کا جھانسے دیکربدنام زمانہ ڈاکو گرفتار کرلیا خاتون اہلکار نے خط کے ذریعے تصاویراورشادی کی پیشکش کی

 
0
281

مدھیہ پردیش دسمبر 02 (ٹی این ایس): بھارت میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون پولیس افسر نے محبت کا جھانسے دیکربدنام زمانہ ڈاکو گرفتار کرلیا۔ خاتون اہلکار نے بدنام زمانہ ڈاکو کو خط کے ذریعے تصاویراورشادی کی پیشکش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کے نا ک میں دم کرنے والے بدنام زمانہ ڈاکوکوگرفتار کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ خاتون پولیس افسرمدھاوی اگنی ہوتری نے بدنام زمانہ ڈاکو کو شادی کی پیشکش کے ذریعے دھوکا دہی سے بلاکر گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 55سالہ بدنام زمانہ ڈاکونے کئی بار پولیس کو چکمہ دیا۔تاہم پولیس نے منفرد حکمت علمی اپنا کر ڈاکو کوگرفتار کرلیا۔ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔ملزم قتل و ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔واضح رہے کہ ڈاکو نے اپنے ساتھیوں سے رشتہ ڈھونڈنے کا تذکرہ کیا تھا۔تاہم خبرپولیس تک پہنچ گئی۔جس پر خاتون پولیس افسر کی جانب سے اپنی تصویریں اور شادی کی پیشکش خط کے ذریعےکی گئی۔کچھ دنوں کی خط و کتابت کے بعد ڈاکوکوگرفتار کرلیاگیا۔