اردن میں گھر میں آگ بھڑکنے سے 13پاکستانی جاں بحق ہو گئے

 
0
254

اردن دسمبر 02 (ٹی این ایس): اردن میں گھر میں آگ بھڑکنے سے 13 پاکستانی جاں بحق ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اردن میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔آگ کی زد میں آکر 13 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔جاں بحق افراد میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔اس واقعے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔ترک میڈیا کے مطابق گھر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے تاہم تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
گھر میں آتشزدگی کا واقعہ مغربی اردن میں پیش آیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ الکرامہ کے علاقے میں ایک کھیت میں پیش آیا جہاں صبح سویرے ٹین کی چادروں سے بنے گھت میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ اتنی خوفناک تھی کہ اس نے تیزی سے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اندر موجود لوگ کو جان بچانے کا موقع نہ مل سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس گھر میں دو پاکستانی خاندان رہائش پذiر تھے۔
زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔بعض افراد کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اردن میں روزگار کے لیے 8ہزار پاکستانی مقیم ہیں جن میں سے زیادہ لوگ زراعت کے شعبے سے وابستہ ہیں۔