سانحہ پی آئی سی پرسینئروکلاء نے معافی مانگ لی، متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگتے ہوئے واقعہ کی اوپن انکوائری کا مطالبہ کر دیا

 
0
10845

لاہور دسمبر 13 (ٹی این ایس): پنجاب کارڈیالوجی میں وکلاء کے حملے پر سینئر وکلاء نے معافی مانگ لی ہے۔ تفصیل کے مطابق وکلاء کے حملے پر سینئر وکلا ء نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ حملے سے متاثر خاندانوں سے معافی مانگی چاہیے۔ اور واقعے کی تحقیقات کرانی چاہیے۔ سینئر وکیل حامد خان سمیت دیگر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وکلاء کا پی آئی سی پر حملہ لمحہ فکریہ ہے، انتشار پھیلانے والے عناصر کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔
دوسرے جانب وکلاء نے گرفتار کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس پر دو رکنی بینچ کو بھجوانے کی سفارش کردی گئی ہے۔ جبکہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے وکلا ء کو صلح کا مشورہ دیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پی آئی سی پر حملہ کرنے والے 81 وکلاء کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یاد رہے دو روز قبل پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کاڑڈیالوجی پر وکلاء کے حملے پر سینئر تجزیہ کاروں کی جانب سے بھی سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ۔
سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا تھا کہ لاہور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلا ء کے حملے سے پتا چلتا ہے کہ ہشت گردی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ آج پتا چلا کچھ دہشت گرد کالا کوٹ بھی پہنتے ہیں۔سینئر صحافی عاصمہ شیرازی نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ حیرانگی ہے کہ پنجاب حکومت حالات کو کنٹرول کرنے میں بالکل نام نظر آرہی ہے۔