جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ میں(آج) سے حج تربیتی پروگرام شروع

 
0
582

لاہور جولائی20 (ٹی این ایس) جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ 291۔کامران بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کل بروز ( جمعہ ) سے بعد نماز مغرب تا عشاء عازمین حج کے لئے سہ روزہ حج تربیتی پروگرام شروع ہو گیا ہے جس میں مولانا مشرف علی تھانوی مہتمم جامعہ دارالعلوم الاسلامیہ مسجد الحرام کے ماڈل، مکمل نقشوں اور چارٹوں کی مدد سے حج کی تربیت کروائیں گے۔ اس موقع پر مستورات کے لئے پردہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔