مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی گئی، سینکڑوں بھارتی مسلمانوں نے پاکستان کی شہریت کیلئے درخواست دے دی

 
0
797

لاہور مارچ 19 (ٹی این ایس): مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی گئی، سینکڑوں بھارتی مسلمانوں نے پاکستان کی شہریت کیلئے درخواست دے دی، محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ڈھائی سے ہندوستانی مسلمانوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مودی کی حکومت آنے کے بعد شدت پسند ہندوں نے مسلمانوں پر بھارت کی زمین تنگ کر دی ہے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت میں آباد مسلمان 1947 میں پاکستان ہجرت نہ کر جانے کے فیصلے پر پچھتاوے کا شکار ہیں۔ مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ایک طرف مسلمانوں کے تاریخی شہروں کے نام تبدیل کیے جا رہے ہیں، تو دوسری جانب مسلمانوں کی آبادیوں پر باقاعدہ حملے بھی ہونے لگے ہیں۔ جبکہ گائے کے گوشت کے معاملے پر بھی سرعام مسلمانوں کا قتل عام کیا جانے لگا ہے۔اسی باعث اب بھارت میں آباد مسلمان اپنے ملک کو چھوڑنے پر سنجیدگی سے غور کرنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے شدت پسند ہندوں کے مظالم سے تنگ آ کر اب بھارت میں آباد مسلمان پاکستان کی جانب دیکھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سینکڑوں ہندوستانی مسلمانوں نے پاکستان کی شہریت کیلئے اپلائی کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد ڈھائی سے ہندوستانی مسلمانوں کو شہریت دینے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی مسلمانوں نے پنجاب حکومت کو شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دی تھی۔ پنجاب حکومت نے استدعا پر آمادگی ظاہر کر دی۔ فیصلے کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ شہریت دینے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔