نیوزی لینڈ مساجد حملہ‘ویلنگٹن میں پارلیمنٹ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا

 
0
409

کرائسٹ چرچ مارچ 19 (ٹی این ایس): نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ مساجد میں دہشتگرد حملے کے بعد امت مسلمہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے اپنے خطاب سے قبل اسلام و علیکم بھی کہا۔خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے اپنی تقریر کا آغاز السلام وعلیکم سے کرتے ہوئے سانحہ کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔کرائسٹ چرچ مساجد میں موجود مسلمانوں کودہشت گرد سے بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کرکے جرات اور بہادری کی مثال بننے والے شہید پاکستانی نعیم راشد کو وزیراعظم نیوزی لینڈ نے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے متاثرین کے سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی۔وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے پارلیمنٹ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والے شخص کیخلاف قانون کے تحت کارروائی ہوگی، حملہ آوردہشت گرد، مجرم اورانتہا پسند ہے، آپ مجھے اس کا نام لیتے ہوئے نہیں سنیں گے۔