پولیو ٹیموں کو قطرے پلانے سے روکنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر چکوال

 
0
16916

چکوال دسمبر 18 (ٹی این ایس): ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے یونین کونسل ڈب کے گاؤں ستوال میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو پولیو کے قطرے پلانے سے روکنے اور ورکرز کے ساتھ ہاتھا پائی کرنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ملزم پر فوری مقدمہ درج کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے فوری طور پر ملزم صابر حسین ستوال کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے کہا پولیو ٹیموں کو قطرے پلانے سے روکنے پر سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔ پولیو کے قطرے پینا ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور انہیں اس حق سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا