سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کردیا

 
0
301

اسلام آباد دسبمر 19 (ٹی این ایس): ۔سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعرات کے روز اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو مسمار کردیا۔ سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے علاوہ سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول کے عملے کے ہمراہ ملکر ریور گارڈن ھاؤسنگ سوسائٹی میں اٹھ کمرشل پلازوں کو بائی لاز کی خلاف ورزی پر 8کمرشل پلازوں کو سربمہر کر دیا اور پلازہ مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر تعمیراتی سرگرمیاں ہرگز نہ کریں بلڈنگ کنٹرول کے عملے کے ہمراہ سیکٹر ای الیون تھری میں ایک مکان کو بھی سربمہر کر دیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں تین کچے کمرے ایک تندور ایک جھگی اور تین کباڑخانوں کے علاوہ تین ریمپ کو ختم کیا گیا جبکہ سیکٹر جی الیون میں ایک سکول کے ساتھ کیے جانے والی تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے ایک دن کا نوٹس دیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر ایف الیون فور بھیکہ سیداں کے علاقے میں سی ڈی اے کی اراضی پر پر بنائے گئے بھینسوں کے باڑے کو بھی مسمار کردیا گیا۔ جبکہ سیکٹر جی الیون کی سروس روڈ پر کی جانے والی تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا علاوہ ازیں سیکٹر ایف الیون میں ایک چھپڑ باڑا ایک برآمدات چار عدد کھرلیاں اور پانچ آر سی سی کھرلیاں کو ویل ڈوزر سے مسمار کردیا گیا۔