تھانہ مندرہ پولیس نے انتہائی مطلوب کیٹیگری اے کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا

 
0
362

راولپنڈی دسمبر 23 (ٹی این ایس): تھانہ مندرہ پولیس نے انتہائی مطلوب کیٹیگری اے کا مجرم اشتہاری گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری سجاد قتل کے مقدمہ میں پولیس کو مطلوب تھا، مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر معمولی رنجش پر بھٹہ پر کام کرنے والے مزدور نوید احمد کو قتل کیا تھا،
مجرم کے دیگر ساتھی قبل ازیں مقدمہ میں چالان عدالت ہو چکےہیں، تھانہ مندرہ پولیس کی ملزم سے مزید تفتیش جاری۔