پنجاب کے سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کیخلاف دائر درخواست پر حکومت سے جواب طلب

 
0
224

لاہور دسمبر 23 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت سے 15 جنوری کو جواب طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست گزار شہری محمد حسنین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکلاء شہباز اکمل جندران اور ندیم سرور نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے قانون کے برعکس یکم جنوری 2017 سے 31 دسمبر 2019 تک ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میںحکومت نے 26 نومبر کو قانون کے برعکس سینما گھروں کو تفریحی ٹیکس میں چھوٹ د ی ہے ،درخواست گزار کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ تفریحی ٹیکس رولز 1958 کے تحت حکومت گزشتہ دور کا ٹیکس معاف نہیں کر سکتی،لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کی جانب سے سینما گھروں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے کا نو ٹیفیکیشن منسوخ کرے۔