چونترہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا

 
0
730

راولپنڈی دسمبر 23 (ٹی این ایس): چونترہ پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس ذرائع کے مطابق
گرفتار ملزمان میں ارشد محمود،ابرار حسین،محمد اشفاق، احمد شیر، وقاص احمد اور نوید اختر شامل، داؤ پر لگی رقم 2370 روپے، 7عدد موبائیل ،ایک عدد مرغا اصیل ودیگر سامان قمار بازی قبضہ میں لے لیا گیا، گرفتار ملزمان سے پولیس کی مزید انٹروگیشن جاری ہے، جانوروں کی لڑائی پر قمار بازی کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گئی۔