تقریب میں شمولیت کا مقصد مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور انکی خوشیوں میں شریک ہونا ہے، ڈپٹی کمشنر چکوال

 
0
259

چکوال دسمبر 23 (ٹی این ایس): کرسمس کے حوالے سے چکوال میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر چکوال کیپٹن(ر)عبدالستار عیسانی،ایم این اے فوزیہ بہرام نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر چکوال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں شمولیت کا مقصد مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرنا ہے اور انکی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی اقدامات ان کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بعد میں مسیحی برادری میں راشن اور تحائف تقسیم کیے ۔