سیالکوٹ اور پشاور،خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی پروازیں ری شیڈول

 
0
253

لاہور دسمبر 30 (ٹی این ایس): پی آئی اے نے سیالکوٹ اور پشاور میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث پروازیں ری شیڈول کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پشاور آنے اور جانے والی پروازیں اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔سیالکوٹ کی پروازیں لاہور سے آپریٹ کی جائیں گی۔سیالکوٹ اور پشاور سے روانہ ہونے والے مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے متعلق معلومات کے لئے پی آئی اے کال سینٹر سے رابطہ کریں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کال سینٹر مسافروں کی جانب سے فراہم کردہ ممبرز پر مسافروں کو معلومات فراہم کر رہا ہے۔موسم کی خراب صورتحال کے باعث مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائر پورٹ آنے سے قبل پی آئی اے کال سینٹر سے ضرور رابطہ کریں۔موسم کی وجہ سے پروازوں میں ردوبدل پر معذرت خواہ ہیں۔