بٹگرام،اگست 15(ٹی این ایس): شبقدر بٹگرام کے علاقہ اشارہ میں جرگہ کے دوران زبانی تکرار پر فائرنگ جی گئی جس کے نتیجہ میں باپ بیٹے سمیت پانچ افراد جان بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے علاقہ بٹگرام اشارہ میں دو روز قبل موٹر سائیکل کی ٹکر سے بچہ زخمی ہو گیا تھا جس کا دونوں فریقین( مہر شاہ ولد رحیم شاہ اور طاہر ولد فضل ربی) کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اسی دوران ملزمان فسیح اللہ ولد مسلم اور منظور ولد فتح محمد نے زبانی تکرار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پچاس سالہ فضل ربی اور اسکے بیٹے طاہر سمیت دیگر تین افراد جس میں جرگے ممبر کا بیٹا عباس ولد واحد شاہ منصف ولد واجد اللہ اور موسی خان ولد واسر جان بحق ہو گئے جبکہ تین افراد یاسین ولد فضل اللہ انعام ولد سردار اور سدیس ولد میر عالم زخمی ہو گئے پولیس تھانہ بٹگرام نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔













