وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

 
0
289

لاہور دسمبر 30 (ٹی این ایس): وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کو انتخابات میں کامیابی پرمبارکباددی ہے۔پریس کلب کے نومنتخب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداروں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہاکہ تحریک انصاف آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے اور اُمید ہے کہ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نومنتخب عہدیداروں کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔