مونال ریسٹورانٹ نے پاک فوج کو ماہانہ کرایہ ادا کرنا شروع کردیا

 
0
311

اسلام آباد جنوری 09 (ٹی این ایس): پاک فوج کی جانب سے زمین کی ملکیت کے دعوے کے بعد مونال ریسٹورانٹ نے ماہانہ کرایہ جی ایچ کیو راولپنڈی کو اداکرنا شروع کردیا۔ ” دی نیشن “ نے دعویٰ کیا ہے کہ مونال ریسٹورانٹ کے لیز ہولڈز نے ستمبر 2019 ء میں 4لاکھ 84 ہزار روپے ماہانہ کرائے کی مد میں پے آڈر 06366856کے ذریعے سے ادائیگی کی گئی۔ اسی طرح ماہ نومبر میں پے آرڈر 06366858 کے ذریعے سے 13 لاکھ روپے جبکہ دسمبر میں پے آرڈر 06366902 کے ذریعے 9 لاکھ دس ہزار روپے کی دائیگی کی گئی۔
پاک فوج کی جناب سے ملکیت کے دعوے کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جناب سے خاموشی اختیار کی گئی تھی۔ جس کے بعد مونال کے ماہانہ کرائے کی مد میں رقم جی ایچ کیو بھیجی جانے لگی ہے۔ مونال کے زیر اہتمام چلنے والی عمارت کو سی ڈی اے ( کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی )کی جانب سے تعمیر کی گئی تھی ۔ 2006 ء میں یہ عمارت لقمان علی افضل کو لیز پر دیدی گئی تھی۔
واضح رہے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈے اے کے ممبر پلاننگ ڈاکٹر شاہد محمود نے بدھ کے روز پارلیمانی کمیٹی کو بتایا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں میں واقع مونال ریسٹورانٹ فوجی اراضی پر بنایا گیاہے جب کہ فوجی حکام اب یہ زمین واپس چاہتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے قومی اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بتایا ہے کہ پندرہ برس قبل سی ڈی اے کے علم میں نہیں تھا کہ جس زمین پر مونال ریسٹورانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے وہ پاک فوج کی ملکیت ہے۔کمیٹی کو مزید بتایا گیا کہ دراصل مارگلہ نینشل پارک پر مشتمل 22 ہزار ایکڑ زمین پنجاب حکومت کی ملکیت تھی،جب کہ مارگلہ نینشل پارک میں فوج کو ساڑھے پانچ ہزار زمین الاٹ کی گئی تھی۔