پانامہ کیس سے متعلق ہونیوالے ٹاک شوز پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی

 
0
319

لاہور جولائی21(ٹی این ایس ):پانامہ کیس سے متعلق ہونے والے ٹاک شوز پر پابندی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی۔مقامی شہری امجد فاروق بسمل نے سینئر وکیل اے کے ڈوگر کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین اور ملکی قانون کے تحت عدلیہ میں زیر سماعت مقدمہ پر رائے زنی نہیں کی جا سکتی،عدلیہ میں زیر سماعت مقدمات پر اظہار رائے عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے اور واضح طور پر توہین عدالت ہے،پیمرا آرڈیننس کے مطابق کسی بھی زیر سماعت مقدمے پر میڈیا میں رائے دینے پر پابندی عائد ہے،پانامہ کیس میں پچھلے آٹھ ماہ سے ایک اہم کیس پر روزانہ ٹاک شوز کئے جا رہے ہیں،اینکر پرسنز ٹاک شوز میں جج کا کردار ادا کررہے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ پیمرا رولز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا جائے ۔