سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت بدھ کے روز آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے علاوہ تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا

 
0
265

اسلام آباد جنوری 22(ٹی این ایس): سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات مہم کے تحت بدھ کے روز آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے علاوہ تجاوزات کنندگان کا سامان بھی ضبط کر لیا جبکہ گزشتہ روز مسمار کی جانے غیر قانونی تعمیرات کو دوبارہ چیک کر کے دوبارہ کی جانے والی تجاوزات کو بھی ختم کر دیا۔ انسداد تجاوزات کے آپریشن میں ضلعی انتظامیہ،اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبوں نے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی معاونت کی۔
گذشتہ روز انسداد تجاوزات کے آپریشن کے دوان بلیو ایریا میں سیور فوڈ کے نزدیک غیر قانونی طور پر زیر تعمیر چار دیوار ی کو گرا دیا گیا لیکن وہاں پر گرین کپڑے سے دوبارہ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو ختم کر دیا گیا جبکہ سیدپور ماڈل ویلج میں ھیوی مشینری بشمول ویل ڈوزراور ٹریکٹربکروں کے غیر قانونی 50 شیڈز اور 02 عدد بلڈنگ میٹریل کے ٹھیے ختم کر دیئے گئے تھے جہاں پر دوبارہ کچھ تجاوزات کنندگان جانور لیکر کھڑے تھے جن کو وہاں سے ہٹانے کے علاوہ انوائرنمنٹ ونگ کے متعلقہ سٹاف کو قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح سیکٹر H-8میں مسجد سے متصل گرائے جانے والے غیر قانونی 04 کمروں کی بھی نگرانی کے لیے چیک کیا گیا تاکہ دوبارہ تجاوزات نہ ہو سکیں۔ اسی طرح کھنہ پُل کے آپریشن میں ضبط کیا جانے والا سامان بھی سی ڈی اے سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔

دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ایک دوسری ٹیم نے مختلف سیکٹروں میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کرتے ہوئے منڈی موڑ کے علاقہ میں متعلقہ تھانہ کی نفری کے ہمراہ آپریشن کر کے تجاوزات کو ہٹانے کے علاوہ انکا سامان ضبط کر کے ایک ٹرک متعلقہ تھانے جبکہ ایک ٹرک سی ڈی اے سٹورمیں جمع کرا دیا گیا۔ اسی طرح حج کمپلیکس کے باہر زیر تعمیرغیر قانونی دیوار اور سیکٹر I-14/3 میں زیر تعمیر دو(02) کمروں کوگرا نے کے علاوہ الشفاء ہسپتال کے سامنے گرین بیلٹ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔علاوہ ازیں الشفاء ہسپتال سیکٹرH-8 میں آپریشن کے دوران پلاسٹک کی کرسیاں، ٹیبل، ٹیبل لوہا فولڈنگ، ریڑھیاں، سٹینڈ، سلنڈرچھوٹا، ترپال پلاسٹک، ٹیبل لکڑی اورلکٹری کی کرسیاں ضبط کر کے سی ڈی اے کے سٹور میں جمع کر وا دی گئیں جبکہ غوری ٹاؤن میں دکان کی تعمیر کرنے والے شخص کو متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا جہاں اُس نے آئندہ غیر قانونی تعمیرات نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر اُسے چھوڑ دیا گیا اور دکان کا کام رکوا دیا گیا۔