اسلام آباد جنوری 29 (ٹی این ایس): تجاوزات کے خاتمہ کی مہم کو مزید موئثر بنانے کے لیے مسمار کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے مقامات کی نگرانی کے لیے ان مقامات کو چیک کیاگیا تاکہ ختم کی جانے والی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات دوبارہ نہ کی جا سکیں۔ تجاوزات کے خاتمہ کے آپریشن میں ضلعی انتظامیہ،اسلام آباد پولیس اور متعلقہ شعبوں نے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی معاونت کی۔
انسداد تجاوزات کے آپریشن کے دوان شہزاد ٹاؤن، ترلائی اور پارک روڈ سے مسمار کی جانے والی غیر قانونی تعمیرات کو چیک کیا گیا اور روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کو ختم کرنے کے علاوہ جو لوگ تجاوزات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے انکو وارننگ بھی دی۔ اسی طرح سیکٹر F-11/2 کی گلی نمبر27 میں کانٹے دار تار، فینس اور پودوں کو ختم کر کے راستہ کو کھول دیا گیاجبکہ سیکٹر F-11 بھیکہ سیداں میں روڈ کے ساتھ بنائی گئی غیر قانونی نرسری کو ختم کر کے سامان سٹور میں جمع کرا دیا گیا۔
دریں اثناء انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی دوسری ٹیموں نے مختلف سیکٹروں میں انسداد تجاوزات کے آپریشن کرتے ہوئے گلی نمبر130 سیکٹر D-12/4 میں ایک غیر قانونی کمرہ، گلی نمبر14 میں 04 عدد کمرے، سیکٹر I-8/4کی گلی نمبر110 میں غیر قانونی باڑ، سیکٹر I-9/3 کی گلی نمبر04 میں کرب سٹون سے قائم کی گئی تجاوزات، سیکٹر I-10/4کی گلی نمبر98 میں غیر قانونی فینس، سیکٹر I-10/1 کی گلی نمبر83غیر قانونی تعمیرات کو مشینری کے استعمال سے ختم کرتے ہوئے رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا جبکہ سیکٹر I-11 موضع سرائن میں بھینسوں کے 03 باڑے، مین ڈبل روڈ سے ریت بجری اور اینٹوں کے سیل پوائنٹ کو ختم کرنے کے علاوہ سیکٹر G-10 میں شیراز مارکیٹ کے پاس غیر قانونی تعمیرات کو بند کرانے کے ساتھ 04 چھپر گرائے اور لکڑی کے 02 ٹالوں کا خاتمہ کرتے ہوئے لکٹری سٹور میں جمع کرا دی گئی۔علاوہ ازیں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے بالمقابل فارن آفس، کوہسار بلاک پاک سیکرٹریٹ، آبپارہ سے لال مسجد روڈ اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ اور بری امام مسلم کالونی میں 02 غیر قانونی چار دیواریوں کو مسمار کردیا۔