چھتر، پولیو مہم میں تعیناتی سے آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا

 
0
617

چھترجولائی21(ٹی این ایس) ضلع نصیر آباد بیسک ہیلتھ یونٹ حمید آباد بیسک ہیلتھ یونٹ میرحسن کی عملہ کو پولیو مہم میں تعیناتی سے آنے والے غریب مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی فلاحی حلقوں نے محکمہ صحت کے اعلی آفسران سے اپیل کیا ہے۔سرکاری ہسپتالوں تعینات ملازمین کا پولیو مہم میں تعینات نہیں جائے۔تفصیلات کے مطابق ضلع نصیرآباد تحصیل چھتر اندرون گوٹھ حمید آباد بسیک ہیلتھ یونٹ اور گوٹھ میر حسن بیسک ہیلتھ یونٹ کے ارد گرد میں کئی گاؤں ہیں ۔جن کے غریب لوگ بیماری میں مبتلا ہونے کی صورت میں سرکاری ہسپتال میں علاج کے غرض سے آتے ہیں۔ ادویات کی قلت کے باوجود بھی ڈاکٹروں سے تجویز کندہ ادویات سے غریب عوام کو بہت بڑا فائدہ ہوتا ہے ۔عطائی ڈاکٹروں کے لوٹ مار سے بچ جاتے ہیں ۔لیکن ہر ماہ پولیو کے تین دن مہم میں تعیناتی کے فرائض دینے سے غریب عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔محکمہ صحت کو چاہیے پولیو مہم میں سرکاری ہسپتال میں اپنے خدمات دینے والے اہلکاروں کو تعینات نہیں کرے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑئے ۔