ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما اور جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ کی چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ملاقات

 
0
299

اسلام آباد فروری 13 (ٹی این ایس): ممتاز کشمیری حریت پسند رہنما اور جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ کی چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے ملاقات کی اور انہیں اپنے دورہ برطانیہ ،وہاں کے عوام ،کشمیری و پاکستانی تارکین وطن ،ممبران برطانوی پارلیمنٹ کی مسئلہ کشمیر میں دلچسپی اور آزاد کشمیر کی قیادت کی ذمہ داریوں کے حوالے سے گفتگو کی ،الطاف احمد بٹ نے چئیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کو 21 فروری کو ہونے والی کشمیر کانفرنس میں بطور مہمان خاص شریک ہونے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ،اس موقع پہ الطاف احمد بٹ نے کہا کہ جس طرح سے برطانیہ ،اور یورپ میں کشمیری تارکین وطن کشمیریوں کا کیس وہاں کی عوام اور پارلیمان میں پیش کررہے ہیں اسکے بعد ہمیں اس بات کا یقین ہوگیا ہے کہ بھارتی سرکار جتنا مرضی زور لگا لے وہ دنیا خاص کر یورپی پارلیمان اور برطانیہ جیسی اور کو گمراہ نہیں کرسکے گا۔

انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ میں کشمیر تنازعہ پہ قراداد آنا اور اس جیسے اہم فورم پہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جس طرح سے نریندر مودی کے انتہا پسندانہ سوچ ، اقدامات اور ہندواتا مائنڈ سیٹ کو دنیا کے سامنے پیش کیا وہ قابل تحسین ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پہ پورا بھروسہ ہے،انکی موجودگی میں بھارت کا کشمیر کو ہڑپنے کا کوئی ناکام منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکے گا،الطاف بٹ نے کہا کہ وقت ہے کہ کشمیر کازکیلئے کام کرنے والے تمام دھڑوں کو اکٹھا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر طیب اردگان پاکستان آچکے ہیں، انکو کشمیر پہ جرات مندانہ موقف اور مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے پہ تمام کشمیری سلام پیش کرتے ہیں، وہ امت مسلمہ کی ایک طاقتور آواز ہیں ،جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف بٹ نے کہاکہ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم پاکستان تشریف لا رہے ہیں ان کی برطانیہ اور یورپ میں تحریک کشمیر کیلئے بڑی خدمات ہیں۔

انکے اعزاز میں 21 فروری ہو اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جسمیں مہمان کشمیر کمیٹی کے چئیرمین فخر امام ہونگے جبکہ فہیم کیانی مرکزی مہمان ہونگے،اس کانفرنس جس میں مقامی اور بین الاقوامی سفارت کار شرکت کرینگے،ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی بگڑتی صحت پہ اظہار تشویش کیا ،اور بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ حریت رہنما کو علاج معالجے کی سہولیات دے ،کشمیر کانفرنس کے حوالے سے الطاف بٹ نے کہا کہ اس میں سفارتکاروں کی بڑی تعداد شرکت کریگی ،انہوں نے کہا کہ دورہ برطانیہ میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کی اکثریت نے کھل کر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی جو بڑی جیت ہے ،سب سے بڑی جیت یہ ہے کہ کنزرویٹو پارٹی کے ممبران نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی،،اس موقع پہ سید فخر امام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں آواز آٹھ رہی ہے ،یورپی پارلیمنٹ میں بھارتی مظالم کیخلاف قراداد منظور ہوچکی جس سے مودی کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں،