اسد عمر مہنگائی کے ستاٰٰئے عوام کو بڑی خبر سنا دی؟ پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

 
0
465

اسلام آباد فروری 15 (ٹی این ایس): امید ہے افراط زر میں نمایاں کمی واقع ہوگی، کابینہ کے اگلے اجلاس میں وزیر اعظم کو اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے مزید سفارشات دی جائیں گی۔

جمعہ کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت غذائی افراط زر کی قیمتوں پر قابو پانے کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں قیمتوں کے بڑھتے ہوئے بحران پر جلد از جلد قابو پانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اسد عمر نے کہاکہ خوراک کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ صوبوں میں گندم، چینی، آٹا، خوردنی گھی، تیل، آلو، پیاز اور دالوں سمیت 18 ضروری اشیاءکی قیمتوں کی نگرانی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح عوام کو ضروری اشیاءخورونوش انتہائی معقول قیمت پر فراہم کرنا ہے۔ سرکاری شعبہ کے اسٹاکس سے گندم کی باقاعدہ فراہمی برقرار رکھیں۔