کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایسٹر – 2020 کے موقع پر اپنے تمام حاضر سروس مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی ہے

 
0
265

اسلام آباد اپریل 11 (ٹی این ایس): بورڈ کے فیصلوں کی روشنی میں ، چیئرمین سی ڈی اے نے ایسٹر کے موقع پر اپنے تمام حاضر سروس مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر الاؤنس کی منظوری دے دی جو کہ ،12 اپریل ، 2020 کو منایا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں ، فنانس ونگ ، سی ڈی اے نے نوٹیفکیشن جاری کیا اور نوٹیفکیشن کے مطابق ایسٹر الاؤنس یکم اپریل 2020 سے نافذ ہوگا اور اس کی ادائیگی بینکوں کی متعلقہ شاخوں کے ذریعے کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ، ایسٹر الاؤنس نان گزٹیڈ ملازمین کو ان کی جاری بنیادی تنخواہ کے برابر ادا کیا جائے گا ، اور گزٹیڈ ملازمین کو ان کی بنیادی تنخواہ کی نصف کے برابر رقم دی جائے گی۔ ایسٹر الاؤنس ڈیلی ویجز ،کنٹریکٹ اور ڈیلی پیڈ (ماسٹر رول) ملازمین کو ان کی باقاعدہ تنخواہ کے کے مطابق.بھی ادا کیا جائے

ٹریژری ڈویژن اور متعلقہ اکاؤنٹس افسران کو پابند گیا کہ ایسٹر الاؤنس کا ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت اتھارٹی کے ان حاضر سروس مسیحی ملازمین کو ایسٹر الاؤنس مل سکے۔