وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیرصدارت کوویڈ 19 کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس

 
0
355

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (ٹی این ایس) وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کی زیرصدارت کوویڈ 19 کی صورتحال سے متعلق ایک اہم اجلاس جمعہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں منعقد ہوا۔ این سی او سی حکام کے مطابق اجلاس میں صحت کی صورتحال ، ٹیسٹنگ کی صلاحیت، این سی سی کے 14 اپریل کے فیصلوں کی روشنی میں صوبوں کے اقدامات ، مقامی طورپر وینٹیلیٹرز ، ٹیسٹنگ کٹس کی تیاری، این 95 ماسک سمیت اہم طبی آلات کی خریداری ، اسمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور مقامی سطح پرگندم کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ بریگیڈ یئر(ر) اعجاز احمد شاہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوارحماد اظہر ، وفاقی وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار ، وفاقی وزیر برائے قومی خوراک و تحفظ فجر امام، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، مشیر قومی سلامتی معید یوسف اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی صحت، ڈاکٹر ظفر مرزا نے اجلاس میں شرکت کی ۔