کورونا وائرس:اسپتال میں ٹیسٹ لیبارٹری کا تجرباتی مرحلہ مکمل

 
0
255

لاڑکانہ 16 مئی 2020 (ٹی این ایس): ماہرین نے لیب کی تجرباتی مرحلے کو کامیاب قرار دے دیا، روزانہ کے بنیاد پر 200 ٹیسٹ کیے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے سینٹرل لیباریٹری میں قائم کیے گئے پی سی آر لیب کا کام مکمل ہونے کے بعد نئی بنائی گئی پی سی آر لیب میں کل سے باقاعدہ ٹیسٹ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان صدیق کے مطابق لیب کو ایک ہفتے تک تجرباتی بنیادوں پر چلایا گیا تاہم ماہرین نے تجرباتی مرحلے کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کے روز سے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے شروع کئے جا رہے ہیں لیب میں کورونا وائرس کے روزانہ 200 ٹیسٹ کئے جائیں گے جس کے بعد لیب میں 12 گھنٹوں کے اندر ٹیسٹ کے نتائج سامنے آجائیں گے۔