ایس ای سی پی چیئرمین کیلئے 3 سینئر ترین افسران کے ناموں پر غور

 
0
362

اسلام آبادجولائی22(ٹی این ایس):وزارت خزانہ نے ایس ای سی پی چےئرمین ظفرحجازی کی ریکارڈ ٹمپرنگ میں گرفتاری کے بعد تاحال نیا چےئرمین تعینات نہیں کیا لیکن سینئر ترین امیدواروں میں طاہر محمود، ظفرعبداللہ اور عائف سعید کے نام شامل ہیں۔جمعہ کے روز چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ اور ماتحتوں کو دھمکانے کا الزام ثابت ہونے کے بعد عدالت نے ایس ای سی پی چےئرمین ظفرحجازی کی ضمانت منسوخ کردی تھی۔

جس کے بعد ایف آئی اے نے ظفرحجازی کو عدالت کے احاطے سے گرفتار کرلیا تھا لیکن گرفتاری کے معاملے کے بعد بھی وزارت خزانہ نے ہفتہ کے روز بھی ظفرحجازی کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا حالانکہ وزارت خزانہ کے قوانین کے مطابق جس طرح ظفرحجازی گرفتار ہوئے تو فوراً انکی گرفتاری کے بعد معطلی کا نوٹیفکیشن جاری ہو جاتا جو کہ نہیں ہوا اور انکی جگہ سینئر ترین کمشنر کی تعیناتی کردی جاتی کیونکہ اس وقت آفس میں چےئرمین نہیں ہے،گزشتہ روز بھی وزارت خزانہ کی جانب سے ایس ای سی پی چےئرمین کیلئے سینئر ترین امیدوار طاہر محمود کے نام پر غور کیا گیا لیکن طاہر محمود جو کہ ظفرحجازی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنے اس لئے انکا نام منسوخ کردیا گیا لیکن طاہرمحمود ملک سے باہر تھے جونہی ان کو ظفرحجازی کی گرفتاری کا پتہ چلا تو وہ واپس آگئے ہیں اور پیر کے روز سے افس جوائن کریں گے۔دوسری جانب وزارت خزانہ طاہر محمود کے علاوہ دیگر سینئرز افسران ظفر عبداللہ اور عائف سعید کے ناموں پر بھی غور کر رہی ہے لیکن وہ ابھی تک کنٹریکٹ ملازم ہیں جو کہ وزارت کیلئے دردسر بن گیا ہے