ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کاروائی موٹرسائیکلز چوری کرنے والے گینگ کے تین ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کے 10 چوری شدہ موٹرسائیکل اور دو پسٹل برآمد

 
0
727

اسلام آباد 17 جون 2020 (ٹی این ایس): ایس پی سٹی زون عمر خان کی ہدایت پر تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کاروائی موٹرسائیکلز چوری کرنے والے گینگ کے تین ملزمان گرفتار لاکھوں روپے مالیت کے 10 چوری شدہ موٹرسائیکل اور دو پسٹل برآمد۔ موٹرسائیکل چور گروہ میں انوارلحق، عدیل اور آفتاب خان شامل ہیں, ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہر سے متعدد موٹرسائیکلز چوری کرنے کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر دیگر چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کرنے کر کوشش جاری ہے موٹر سائیکل چور گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں کاروائی اے ایس پی بنی گالہ رانا حسین طاہر کی نگرانی میں ایس ایچ او بنی گالہ میاں عمران جاوید معہ ٹیم نے کی۔ آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیم کو شاباش دی