کراچی میں بارش کے بعد گزشتہ روز سے بجلی غائب ، علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا

 
0
355

کراچی 18 جولائی 2020 (ٹی این ایس): کراچی میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد سے شہر کے بڑے حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تاہم بعض علاقوں میں اب تک بجلی بحال نہ ہوسکی جس کے باعث شہریوں نے رات پریشانی میں گزاری۔

کراچی میں موسلا دھار بارش نے شہر کو پانی پانی کردیا، سڑکيں تالاب بن گئيں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے،گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، ڈیفینس، گلستان جوہر اور اورنگی کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے پر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بجلی عارضی طور پر بند کی گئی ہے۔

کلفٹن بلاک فائیو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز سہہ پہر سے بجلی غائب ہے جس سے علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔