دنیا بھر کے کشمیری عوام اپنے نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کرنے کیلیے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے، الطاف احمد بٹ

 
0
638

اسلام آباد 30 جولائی 2020 (ٹی این ایس): اسلام آباد جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے صدر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کے کشمیری عوام اپنی نہتے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کرنے کیلیے 5 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منائے۔ اس دن دنیا بھر کے کشمیری سڑکوں پر نکلیں اور دُنیاں کے ایوانوں بالخصوص اقوام متحدہ سے کشمیر کی آزادی کیلیے مطالبہ کریں انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اپیل کی کہ اس دن مقبوضہ جموں کشمیر لداخ میں پہیہ جام ہڑتال کریں- گھروں پر سیاہ جھنڈے لہرائے اور رات کو تمام لائٹیں بند کرکے عالمی برادری اور عالمی قوتوں کو پیغام دیں کہ ھم بھارت کے ساتھ نہی رہنا چاہتے – اور کشمیر کی آزادی کیلیے ایک ھونے کا ثبوت دیں۔ الطاف بٹ نے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محصور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے پاکستان آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں مکمل شٹر ڈان ہڑتال کرکے اقوام عالم کو پیغام دیں کہ محصور کشمیری اکیلے نہی ہے اور کشمیریوں پر ظلم و ستم کا باب اب بند ہونا چاہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کے حقوق کیلیے آواز بلند کریں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلوانے میں کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں 5اگست کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے محصور کشمیریوں سے اپیل کہ کہ عید سادگی سے منائیں اور اپنے اردگرد سفید پوش لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں-جبکہ 5 اگست کو دنیا بھر کے کشمیری،پاکستانی اور فرینڈز آف کشمیر (BLACK DAY) کے طور پر منائیں اور اس دن سڑکوں پر نکل کر اقوام متحدہ سے کشمیری کی آزادی کی ڈیمانڈ کریں جبکہ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرکے سڑکوں پر نکلیں اور اپنے اپنے اداروں میں کانفرنسز کا اہتمام کریں تاکہ دنیا بھر کو یہ پیغام جایے کہ محصور کشمیریوں کی ازدی کیلئے ہم سب ایک ہیں۔