پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی جانب سے علی اصغراعوان کی رہائش گاہ ، ایم پی اے اور سینٹرل جائنٹ سیکرٹری ملیہ اصغر کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد گیا گیا

 
0
755

ہری پور 25 اگست 2020 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی جانب سے علی اصغراعوان کی رہائش گاہ ، ایم پی اے اور سینٹرل جائنٹ سیکرٹری ملیہ اصغر کی جانب سے میٹنگ کا انعقاد گیا گیا جس میں خواتین ونگ پریزیڈنٹ تہمینہ فہیم ڈپٹی جنرل سیکرٹری , شکیلا ربانی،جنرل سیکٹری صائمہ خالد،جوائٹ سیکرٹری حناخان ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ ہری پور ،روبینہ شاہین، خالدہ یونس، ساجدہ یونس، سمیت ہری پور، ایبٹ آباد، اور مانسہرہ کی خواتین نے شرکت کی جبکہ میٹنگ کی مہمان خصوصی سنٹرل وائس پریذیڈنٹ نیلم طورو تھی اس موقع پر عوامی مسائل اور پارٹی امور پر بات چیت کی گئی میٹنگ کی مہمان خصوصی سنٹرل وائس پریذیڈنٹ نیلم طورو نے خواتین کو یقین دلایا کہ پاکستان تحریک انصاف ہی وہ جماعت ہے جو ان کے حقوق کا تحفظ کرے گی خواتین کو جائیداد تعلیم اور دیگر قانونی اور سماجی حقوق تحریک انصاف ہی دلوا سکتی ہے انہوں نے خواتین کو اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ہم وارڈ کی سطح پر خواتین کے مسائل سنیں گے اور پھر اپنے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے ان مسائل کو حل کریں گے انہوں نے خواتین کو تحریک دی کہ وہ عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں دیگر تمام خواتین نے بھی بات پر زور دیا کہ خواتین منظم ہو کر تحریک انصاف کو کامیاب کریں تمام خواتین نے اہم تنظیمی ذمہ داریاں سونپنے پر اتفاق کیا تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو فروغ ملے آخر میں تمام خواتین نے سینٹرل وائس پریذیڈنٹ نیلم طورو، اور ایم پی اے اور سینٹرل جائنٹ سیکرٹری ملیہ کو کامیاب میٹنگ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔