اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے، چیئرمین نیب

 
0
371

اسلام آباد 25 اگست 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب سنجیدہ کوشش کررہا ہے، نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب لاہور آفس میں اجلاس ہوا، ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم اوردیگر افسروں نے چیئرمین جاوید اقبال کو بریفنگ دی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ نیب لاہور کی جانب سے ہایئرپروفائل کیسز سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی، چیئرمین نیب کو شراب لائسنس کیس، آمدن سے زائد اثاثہ اور دیگر کیسز پر پیشرفت سے آگاہ کیاگیا۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت میں جاری کیسز سے متعلق بھی چیئرمین نیب کو بریفنگ دی گئی، چیئرمین نیب نے متعدد کیسز کو اگلے مرحلے میں داخل کرنے کی منظوری دیدی۔

چیئرمین نیب نے نیب لاہور کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بدعنوانی کے خاتمے اور کرپشن فری پاکستان کیلئے نیب سنجیدہ کوشش کررہا ہے، نیب کی اولین ترجیح میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب فیس نہیں کیس دیکھتا ہے، الزامات کی روشنی میں تحقیقات کیں، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ یافرد سے نہیں، نیب کاتعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔