پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن کا انعقاد مورخہ 12 ستمبر 2020 کو طے پایا

 
0
402

اسلام آباد 26 اگست 2020 (ٹی این ایس): پاکستان ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن کا انعقاد مورخہ 12 ستمبر 2020 کو طے پایا ہے، اس الیکشن میں مختلف ٹریول ایجنٹس حصہ لے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار بزنس مین پینل کے اسلام آباد کے کارپوریٹ کلاس کی انتہا ئی اہم سیٹ کے امیدوار جناب رانا علی ضیغم نےآج ایک پریس نیوز کے دوران کیا، رانا علی ضیغم عرصہ 30 سال سے ٹریول ٹریڈ سے منسک ہیں اور کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر اللہ تعالی نے عزت بخشی تو ہم بزنس مین پینل کے تمام امیدوار ٹریول ٹریڈ کے لئیے دن رات کام کرنے کا عزم رکھتےہیں۔ بزنس مین پینل سے جناب رانا علی ضیغم (اسلام آباد) جنا ب فرحت عبید (راولپنڈی) جناب مجتبی امیر میاں ، جناب سید یوسف جمیل حسین رضوی ،جناب خواجہ ندیم ، جناب مسعود صادق، جناب محمد طارق، جناب عامر سعید میاں، جناب محمد الیاس، جناب حسن مسعود مرزا (لاہور) جناب محمد طارق چوہدری، جناب ندیم اقبال ، جناب خالد محمود (فیصل آباد) جناب عبدالستار صدیقی(ملتان) الیکشن ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن 2020 کے نامزد امیدواران ہیں۔
ہماری ٹریڈ جو انٹرنیشنل ایئر پورٹس اور فلائٹس کی بندش کے وجہ سے زبوں حالی کا شکار ہے ، بہت سے شہروں میں بہت سے دفاتر بند ہو گئے ہیں، اس ٹریڈ کی بہتری کے لئیے بز نس مین پینل کے پاس بہت سے منصوبے ہیں، جن میں سر فہرست شمالی علاقہ جات میں سیاحوں کو سیر کی ترغیب دینا، اور اس طرز کے سستے پیکجز متعارف کروانا سر فہرست ہے جس سے کچھ آمدن ٹریول ایجنسیز کو مستقل بنیادوں پر ملتی رہے۔ بزنس مین پینل کے تمام

امیدوار یہ عزم کئیے ہوئے ہیں کہ الیکشن جیتنے کے بعد ہم نے مل کر اس ٹریڈ کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے، اس کے علاوہ حکومتی سطح پر ٹریول ٹریڈ کے لئے بنا سود قرضے، لائسنس فیس معافی برائے سال 2020، بیل آوٹ پیکج بزنس مین پینل کی اولین ترجیحات ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بزنس مین پینل کراچی میں 24 میں سے 12 سیٹیں بلا مقابلہ ایڈوانس میں ہی جیت چکا ہے۔

آخر میں اپنے تمام ٹریڈ کے لوگوں سے درخواست ہے کہ12 ستمبر 2020 کو انتخابات میں ہمارا بازوں بنیں، بزنس مین پینل کے تمام امیدواران کو اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب کروائیں، اور ٹریول ٹریڈ کے قابل اعتماد اور پروفیشنل لوگوں کو اس ٹریڈ کی خدمت کا موقع دیں۔