وزیرِ اعظم پاکستان نےاعلیٰ سطحی نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے کر پاکستان کے سیاحتی مقامات کو ترقی دینےکی مضبوط بنیاد فراہم کی ہے، سردار تنویر الیاس خان

 
0
249

اسلام آباد 26 اگست 2020 (ٹی این ایس): چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ و تجارت سردار تنویر الیاس خان نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ اور سیاحتی استعداد کومکمل طور پر برؤے کار لانے کے حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کے بڑے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان نےاعلیٰ سطحی نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے سیاحت تشکیل دے کر پاکستان کے سیاحتی مقامات کو ترقی دینےکی مضبوط بنیاد فراہم کی ہے انہوں نے کہا کہ سیاحت صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری سے پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہو گا سیاحت کی ترقی سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی حوصلہ افزائی ہوگی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع حاصل ہوں گے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اہم ترین وزارتوں پر مشتمل اعلی سطحی سیاحتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو صحت کے شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر شعبہ زندگی میں آگے بڑھ رہا ہے اور کورونا وائرس پر قابو پانے کے بعد معاشی استحکام کا سفر روز بروز تیز تر ہو رہا ہے سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کے پرکشش اور خوبصورت سیاحتی مقامات پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں اور وفاق و صوبوں کے اشتراک سے جامع اقدامات سے وہ جلد پاکستان میں سیاحت کو عروج حاصل ہو گا