مندرہ پولیس کی بڑی کاروائی، چوہرے قتل کیس کا مجرم اشتہاری 09 سال بعد گرفتار

 
0
354

راولپنڈی 27 اگست 2020 (ٹی این ایس): مندرہ پولیس کی بڑی کاروائی,چوہرے قتل کیس کا مجرم اشتہاری 09 سال بعد گرفتار، مجرم اشتہاری بابر علی مندرہ پولیس کو سال 2011 سے قتل , اقدام قتل و دیگر اہم دفعات میں مطلوب تھا, پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے رشتہ کے تنازعہ پر ساہنگ اڈہ کے قریب فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 03 افراد سمیت ایک راہگیر مسافر لڑکی کو قتل کر دیا تھا, مقتولین میں عبد الغفور , امتیاز حسین , اشفاق حسین جبکہ راہگیر لڑکی عنبرین بانو شامل تھی, مقتولین کے قتل کا مقدمہ مقصود حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مجرم اشتہاری کے دیگر ساتھی قبل ازیں مقدمہ میں چالان ہو چکےہیں۔ مقدمہ میں نامزد مجرم اشتہاری بابر علی کی گرفتاری کے لیے اسپشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ایس ڈی پی او گوجرخان سرکل, کی سربراہی میں ایس ایچ او مندرہ یاسر عباسی, ایس آئ جمال نواز نے مجرم اشتہاری کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ مندرہ پولیس کی ملزم سے مزید انٹروگیشن جاری ہے,ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائیگا, ایس ایچ او مندرہ ایس پی صدر ڈویژن ضیاء الدین احمد کی مجرم اشتہاری کی گرفتاری پر مندرہ پولیس ٹیم کو شاباش۔ مجرمان اشتہاری اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی صدر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. ایس پی صدر ضیاء الدین احمد