اقلیتوں کو دیوار سے لگانا مودی حکومت کا نظریہ ہے، شبلی فراز

 
0
4085

اسلام آباد 03 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اقلیتوں کو دیوار سے لگانا مودی حکومت کا نظریہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت نے تعصبانہ رویوں پر مبنی بیانیے کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بھارت میں مسلمانوں کو سماجی اور سیاسی طور پر نقصان پہنچا رہی ہے ، مقبوضہ کشمیر میں ایک سال سے زائد عرصے سے غیر قانونی لاک ڈاوَن نافذ ہے۔

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق نے حکمت عملی تیار کرلی، شبلی فراز

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے غیر ملکی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے، بھارت پاکستان کے خلاف کچھ کرے تو ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔

ان کا کہنا تھا بھارت میں انتہا پسندوں کی حکومت ہے۔ 70 سال سے کشمیر بھارت اور پاکستان میں متنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر کا حل فوجی طاقت نہیں ہے۔