وزیراعظم پاکستان کی شجرکاری مہم کے تحت ڈائریکٹر جنرل ایف-آئی-اے واجد ضیاء نے ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر اس مہم کا باقائدہ آغاز کر دیا

 
0
452

اسلام آباد 10 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): وزیراعظم پاکستان کی شجرکاری مہم کے تحت جناب ڈائریکٹر جنرل ایف-آئی-اے ہیڈ کوارٹرز میں پودا لگا کر اس مہم کا باقائدہ آغاز کر دیا۔ تمام ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر ایڈمن صاحب نے بھی پودا لگایا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف-آئی-اے واجد ضیاء کی ہدایات پر اس مہم کے تحت ایف-آئی-اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور پاکستان میں ایف-آئی-اے کے تمام دفاتر میں شجر کاری کی جائے گی۔ ہزاروں سایہ دار اور پھل دار درخت لگائے جائیں گے۔
شجرکاری مہم کا مقصد معاشرے میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف شعور پیدا کرنا، شجر کاری کی قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا اور ارض پاک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔ اس تقریب کا آغاز کلام پاک کی تلاوت سے کیا گیا اور اختتام دعا سے کی گئی جس میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔