پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے چئیرمین سردار تنویر الیاس خان نے ساٹھ سال تک برسراقتدار حکمرانوں کے ٹولے کی آل پارٹی کانفرس کو انکی اپنی ذات کے خلاف قرار دیا

 
0
358

اسلام آباد 20 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): پنجاب سرمایہ کاری بورڈ وتجارت کے چئیرمین سردار تنویر الیاس خان نے ساٹھ سال تک برسراقتدار حکمرانوں کے ٹولے کی آل پارٹی کانفرس کو انکی اپنی ذات کے خلاف قرار دیا اور کہا حد ہو گئی ہے جن جن باتوں کے وہ مرتکب ہیں مقتدرہ حلقوں کو دے رہے ہیں ملک سے باہر بیٹھ کر داروں پر تنقید کرنا اور دھمکی دینا ملک میں اچھی نظر سے نہی دیکھا گیا ۔ان کی اے پی سی نے ثابت کر دیا کہ عمران خان کو آئندہ پانچ سال بھی قوم کو ضرورت ہے کیونکہ بد عنوانی کے ناسور کی سرجری میں وقت ضرورت ہے وہ پانچ سالوں کے بسکی بات نہی جمہوریت کی اڑ میں میڈیا کے زریعے قوم کو کسی ہیجانی کیفیت مبتلا کرنا افسوس ناک ہے سردار تنویر الیاس خان نے کہا قومی اداروں کو اپنے مز موم مقاصد کیلئے بدنام کرنے کا عمل بند ھونا چاہئے اعلی عدالتوں کو اس کا نوٹس لے کر ان سے ثبوت طلب کرنے چاہئے قوم 73 سالوں کا حساب مانگتی ہے منی لانڈنگ کے زریعے لوٹ کر پاپڑ ، فالو دے اور ذاتی ملازمیں کے زریعے اربوں روپے باہر بجھوائے گئے تاجر اور سرمایہ کار پاکستان میں ڈالر لا کر اسے توانا کرنا چاہتے ھیں اور ظالم جمہوریت کے نام اور اڑ میں سب لوٹ کر باہر مزے کرتے ہیں انکا محاسبہ ضروری ہے جنہوں نے دولت کی خاطر کشمیریوں کے خون کا سودا کر کے کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا تھا اداروں کو اس لئے بدنام کیا جاتا ہے کہ کشمیر پر خاموشی ھو اور بھارت من مانی کر سکے جسے پاکستانی اور دونوں طرف کے کشمیری برداشت نہی کریں گے