اسلام آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام وقت کی ضرورت ہے، اعجاز عباسی

 
0
239

اسلام آباد 21 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام وقت کی ضرورت ہے، اعجاز عباسی
نئی انڈسٹری اسٹیٹ کے قیام سے آئی نائن اور آئی ٹین میں نئے کاروبار کے فیزیبل نہ ہونے کی مشکلات ختم ہو جائینگی
2008میں جب چیمبر کا صدر تھا تو آئی 17 کو نیا انڈسٹریل زون بنانے کیلئے کوششیں کیں جو مگر سو فیصد کامیابی نہ ہو سکی
سردار یاسر الیاس کو معاشی معاملات پر عبور حاصل ہے اوروسیع کاروباری تجربے کے باعث تاجر برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں
سردار یاسر الیاس خان کا خیال ہے کہ ہر تین ماہ بعد تمام تاجر برادری سے رابطہ کیا جائے اور مسائل کے حل پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے
فائونڈر گروپ کی کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ ھے، تاجر برادری کے ایک اور اعتماد نے زمہ داریوں کا بوجھ بڑھا دیا ھے
کرونا کی وجہ سے ٹرن آئوٹ تھوڑا کم رھا، سردار یاسر کا مسائل پر پہلے سے ادراک اس سال پلس پوائنٹ ھو گا
پاکستان سمیت دنیا بھر کو معاشی مسائل کا سامنا ہے حکومتی ادارے تاجروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت دیں ،سابق صدر اسلام آباد چیمبر
اسلام آبا دکی معروف کاروباری شخصیت ، سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلام آباد چیمبر کے الیکشن برائے 2020,2021 میں فائونڈر گروپ کی الیکشن کمپئن کے چیئرمین اعجاز عباسی نے کہا ہے کہ چیمبر کے حالیہ انتخابات میں فائونڈر گروپ کی شاندار کامیابی ہم پر مسلسل اعتماد کا مظہر ہے اور اس کامیابی نے ہم پر مزید ذمہ داریاں عائد کر دی ہیں کہ ہم نے اب پہلے سے بڑھ کر تاجر برادری کی فلاح و بہبود کے اقدامات کرنے ہیں اور تاجر برادری کی توقعات سے بڑھ کر کام کرکے دیکھانا ہے

خصوصی گفتگو میں اعجاز عباسی کا کہنا تھا کہ موجودہ کامیابی جہاں ہم پر اعتماد کا اظہار ہے وہاں اس کامیابی کے حصول کیلئے ہمارے ووٹرز،سپورٹرز سابقہ عہدیداران سینئر قیادت اور ہر تاجر کی محنت بھی شامل ہے۔جس طرح ترنول سے بہارہ کہو تک ہر جگہ سے ہمیں تاجر برادری کا اعتماد ملا وہ ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعجاز عباسی کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 اور ہفتے کا دن ہونے کی وجہ سے ٹرن آئوٹ تھوڑا کم رہا مگر اس کے باوجود یہ الیکشن چیمبر کی تاریخ کا بہترین الیکشن تھا جس میں تاجر برادری نے غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نامزد اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنیوالے ہمارے صدارتی امیدوار سردار یاسر الیاس خان کو جہاں کاروباری اور معاشی معاملات پر عبور حاصل ہے وہاں ہم لوگوں کو ان کو ایک بہترین منتظم کےطور پر بھی پایا انہیں اپنے وسیع کاروباری تجربے اور بڑے کاروباری گروپ کے اہم فرد ہونے کی حیثیت سے تاجر برادری کے مسائل کا بخوبی علم ہے اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حوالے سے سردار یاسر الیاس کا پہلے سے ادراک رکھنا اس سال کام میں بڑی آسانیاں پیدا کرے گا اور انشاء اللہ ان کا انتخاب ایک بہترین اور قابل فخر انتخاب ثابت ہوگا۔اس سوال پر کہ الیکشن کمپئن کے دوران تاجر برادری نے کن بڑی مشکلات کا ذکر کیا کہ جواب میں فائونڈر گروپ کی الیکشن کمپئن کے انچارج اعجاز عباسی نے بتایا کہ کورونا کے بعد ہر تاجر بھائی کسی نا کسی مشکل صورتحال سے دوچار ہے ایسے میں وہ تمام مسائل جو تاجر برادری کو پہلے سے درپیش تھے مزید سنگین صورت اختیار کرتے جارہے ہیں جن میں منصفانہ قانون کرایہ داری کا مسئلہ،صحت اور تعلیم کے مسائل،ٹیکسز کے مسائل،بڑھتی مہنگائی اور عادم آدمی کی قوت خرید میں کمی آنا کورونا کے باعث شہریوں کا فی کس آمدنی پر فرق پڑنا وہ بڑے مسائل ہیں جن کی وجہ سے تاجر برادری کو اس وقت غیر معمولی مشکلات کا سامنا ہے اسی طرح ترنول اور بہارہ کہو کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے نا ہونے کی وجہ سے بھی عام شہریوں کے ساتھ تاجر برادری بھی مشکلات کا شکار ہے۔اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ اس سال منتخب ہونیوالی چیمبر آف کامرس اسلام آباد کی پارٹی کو زیادہ مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرنی پڑے گی اور اس حوالے سے تمام منتخب عہدیداران بشمول صدر پوری طرح تیار ہیں اور ایک ہوم ورک ہم نے پہلے سے تیار کر رکھا ہے۔جس کے ذریعے ہم اپنی کمیٹیز کو غیر معمولی طور پر متحرک کرینگے پروفیشنلز پر مشتمل ہماری کمیٹیاں مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کی طرح فوری طور پر اگلے ماہ سے یہ متحرک ہو جائینگی،صحت اور تعلیم کے حوالے سے ہمیں چیمبرز ممبران کے علاوہ ہر تاجر کو خصوصی رعایت دلوائینگے، تاکہ ان اداروں میں جہاں چیمبرز کے ممبران کو رعایت حاصل ہے وہاں عام تاجر بھی اسی قسم کی رعایت سے استفادہ کرے۔اس کیلئے سردار یاسر الیاس خان کا خیال ہے کہ ہر تین ماہ بعد تمام تاجر برادری سے ڈائریکٹر رابطہ کیا جائے گا۔اور مسائل کے حل کے حوالے سے کوششوں،ان کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے ایسا میکنزم بنایا جائے گاکہ اس سال میں تاجر برادری کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل ہوں اور مطالبات پورے ہوں۔اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا آئی نائن اور آئی ٹین میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور ان سیکٹرز میں نئے کاروبار کے مواقع کم ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں اعجاز عباسی نے کہا کہ ہم اس سال نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی پوری پوری کوشش کرینگے اور ایسا کرنا وقت کی ضرورت بھی ہے اور ہم کوشش کرینگے کہ موٹروے کے نزدیک نئی انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائے تاکہ وہاں پر کسی بھی کاروباری یونٹ کا قیام آسانی سے ممکن ہو سکے اور آئی نائن اور آئی ٹین میں نئے کاروبار کے فیزیبل نہ ہونے کے حوالے سے جو مشکلات ہیں وہ ختم ہو جائیں انہوں نے بتایا کہ 2008 میں جب وہ (اعجاز عباسی)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر تھے تو اس حوالے سے آئی 17 کو نیا انڈسٹریل زون بنانے کے حوالے سے ہم نے بڑی حد تک کام مکمل کر لیا تھا اس وقت کامران لاشاری چیئرمین سی ڈی اے تھے مگر وہ معاملات حکومت کی وجہ سے پایا تکمیل تک نا پہنچ سکے۔اس سال ہم تاجر برادری کی اس ضرورت اور اپنے ادھورے منصوبے یعنی نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے حوالے سے بھرپور کوشش کرینگے اور موٹروے کے آس پاس انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ سے نو منتخب عہدیداران یہ ذمہ داریاں سنبھالتے ہی ان تمام مسائل کے حل کیلئے عملی پیش رفت کا آغاز ہو جائے گا۔فائونڈر گروپ صرف بیانات کی سیاست نہیں کرتا بلکہ ہم عملی طور پر کام کرتے ہیں اور اس وقت تمام تاجر برادری ہم سے جو توقعات ہیں ان کو پورا کیا جائیگا ان کا کہنا تھا کہ بزنس مین کو سہولتیں دے کر ہی ملک میں معاشی سرگرمیوں کا فروغ ممکن ہو سکتا ہے اور اس وقت کنسٹرکشن انڈسٹری سمیت جو بھی کاروباری شعبے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں انہیں بھرپور حکومتی سرپرستی ملنی چاہیے کورونا کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو معاشی مسائل کا سامنا ہے ایسے میں جو کاروباری حضرات کسی بھی سطح پر ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں انہیں حکومتی ادارے ون ونڈو آپریشن کی سہولت دیں غیر ضروری رکاوٹیں ختم کی جائیں۔اس وقت دنیا بھر کو مشکل حالات کا سامنا ہے ایسے میں کاروباری طبقے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے تاکہ ان مشکل حالات میں ملک کی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں کاروباری طبقہ اپنے حصے کا کردار زیادہ سے زیادہ ادا کر سکے۔