ڈاکٹر ماہا کیس، ضمانت مسترد ہونے پر ملزم جنید اور وقاص کمرہ عدالت سے فرار

 
0
231

اسلام آباد 21 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): ڈاکٹر ماہا کیس میں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا،ضمانت مسترد ہونے پر ملزم جنید اور وقاص کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے، واضح رہے کہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر ماہا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔

سٹی کورٹ کے باہر رکشے میں بیٹھے ملزم جنید نے تفتیشی افسر پر ایک لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام لگایا۔
ڈاکٹر ماہا کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم شروع سے جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے، خدشہ ہے کہ ملک سے فرار نہ ہوجائے۔

واضح رہے کہ متوفیہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے جنید، وقاص اور ڈاکٹر عرفان کو اپنی بیٹی کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا۔

جنید اور وقاص نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دے رکھی تھی، جب کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نےمیڈیکل بورڈ کیلئےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں کہا تھا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا زیادہ ڈرگس دی گئی ہے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔