بھارتی فوج کی سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی، شہری شہید

 
0
389

اسلام آباد 13 نومبر 2020 (ٹی این ایس): بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری اور خنجار سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فوج نے آبادی کو نشانہ بنایا جس کے باعث دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک شہری شہید بھی ہوا ہے۔ بھارتی فوج نے مارٹر گولوں اور راکٹس کا استعمال کیا۔

پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ اس سے پہلے بھی بھارتی فوج نے رکھ چکری اورنیزا پیر سیکٹرز پرمقامی آبادی کونشانہ بنایا تھا۔

پاکستان کی جانب سے بھارتی سینئرسفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا گیا تھا۔

رواں سال اب تک بھارتی فوج نے 2580 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

بھارتی فوج کی فائرنگ سے اب تک 19 معصوم شہری شہید اور 199 زخمی ہوئے ہیں۔ دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ کرکے مقبوضہ کشمیر کے حالات سے دنیا توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

بھارت کی پے درپے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ بھارت ان حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔