آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی

 
0
505

اسلام آباد 12 نومبر 2020 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی پاکستان میں تعیناتی کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ نجیب اللہ کی خدمات پاک افغان تعلقات کو مزید فروغ دینے میں مددگار ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان امن عمل، بارڈر منیجمنٹ سے متعلقہ امور سمیت دفاع اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس کے علاوہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پربھی اتفاق کیاگیا۔