کاون کو کمبوڈیا میں آخر کار نیا دوست مل گیا

 
0
231

اسلام آباد 02 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): 35 برس تک اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں رہنے والے کاون ہاتھی کو آٹھ سال کی تنہائی کے بعد کمبوڈیا میں نیا دوست مل گیا۔ اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے رخصت ہونے کے بعد کمبوڈیا پہنچنے والے کاون کو نیا ساتھی مل گیا ہے۔

نئی سامنے آنے والی ویڈیو میں کاون کو پارک میں چہل قدمی کرتے اور دوسرے ہاتھی سے سونڈ سے سونڈ ملا کر علیک سلیک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں ہاتھیوں کی علیک سلیک کی ویڈیو دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

آٹھ سال کی تنہائی ختم ہونے پر کاون اپنے ساتھی کے ساتھ بے حد خوش نظر آیا، کمبوڈیا میں کاون کی خوب آو بھگت کی جارہی ہے اور اس کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔

اسلام آباد کے چڑیا گھر میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک لوگوں کو محظوظ کرنے والا کاون واحد ایشیائی ہاتھی ہے جس کی ساتھی 2012 میں انتقال کر گئی تھی جس کے بعد آٹھ سال تک کاون نے تنہائی میں گزارے۔

کاون ہاتھی کوایک سال کی عمر میں 1985 میں سری لنکن حکومت نے اس وقت پاکستان کے صدر جنرل ضیاءالحق کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پراسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے پیرکی صبح براستہ نئی دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا۔

اپنی منزل پہنچ گیا ہے۔ کاون کا کمپوڈیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیا۔