آج مورخہ 24.12.2020کو کرسمس2020کی آمد کے موقع کرسچن اسیران کی حوصلہ افزائی اور ان کی خوشیوں کو بھر پور انداز میں منانے کے لیے جیل ہذا کے اندرون جیل چرچ اور خواتین وارڈ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

 
0
189

اسلام آباد 24 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): آج مورخہ 24.12.2020کو کرسمس2020کی آمد کے موقع کرسچن اسیران کی حوصلہ افزائی اور ان کی خوشیوں کو بھر پور انداز میں منانے کے لیے جیل ہذا کے اندرون جیل چرچ اور خواتین وارڈ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں مس شنیلہ روتھ ممبر نیشنل اسمبلی پارلیمانی سیکرٹری نے بطور مہمان خصوصی اور البرٹ ڈیوڈ ممبر نیشنل کمیشن اقلیتی امور اورصفدر چوہدری نمائندہ منسٹری آف راہ نجات نے تقریب میں شرکت کی مس شنیلہ روتھ پارلیمانی سیکرٹری نے خواتین وارڈر مسیح خواتین اسیران کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا۔مسیحی برادری کے سوشل ورکر افراد اور صفدر چوہدری نمائندہ منسٹری آف راہ نجات کے تعاون سے مسیح اسیران میں کھانا اور پھول تقسیم کئے گئے مس شنیلہ روتھ پارلیمانی سیکرٹری نے مسیح اسیران سے خطاب کیا اور کہا کہ ملک پاکستان میں اقلیت برادریوں کو قیام پاکستان سے لے کر آج تک اپنے مذاہب کے مطابق مکمل آزادی حاصل ہے اور پاکستان میں رہنے والے تمام مسلمان اقلیتی برادریوں کی ہر خوشی کے خیر خواہ ہے اور ہر غم میں برابر کے شریک ہے اور میں یہ بھی دیکھ رہی ہوں کہ اندرون جیل بھی اقلیتوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کیا جارہا ہے اوران کو جیل میں بھی مکمل مذہبی آزدای حاصل ہے۔ مسٹر البرٹ ڈیوڈ ممبر نیشنل کمیشن اقلیتی امور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مثبت پہلو یہ ہے کہ پاکستان کے اندر ہر مذہب اور فرقہ کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور اس کا سب سے بڑا ثبوت آپ کے سامنے ہے کہ اندرون جیل مسیح اسیران کو ان کے موسیقی آلات کے ساتھ مذہبی رسمومات ادا کرنے دی جارہی ہیں سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی نے اسیران اور مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رواداری کی روایات پر عمل کرتے ہوئے جیلوں کے اندر ہر اقلیت کو ان کے مذہب کے مطابق ہر قسم کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ اس پہلے بھی مورخہ 19.12.2020کو جناب فیاض الحسن چوہان صاحب نے جیل ہذا پرکرسمس کی ہونے ولی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کہاکہ پا کستان میں رہنے والے تمام مسلمان اقلیتی برادریوں کی ہر خوشی کے خیر خواہ ہے اور ہر غم میں برابر کے شریک ہے جبکہ مودی کے انڈیا نہ سکھ نہ کرسچن نہ ہی چھوٹے ذات کے ہندوں اور مسلمانوں کا خیال رکھا جاتا ہے جبکہ ہمارے ملک پاکستان میں ہر مذہب کواپنے مذہب کے مطابق اندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے مسیح اسیران کو اندرون جیل بھی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے تقریب کے اختتام پر مس شنیلہ روتھ پارلیمانی سیکرٹری نے مسیح اسیران کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیح اسیران میں گفٹ تقسیم کئے جس وجہ سے مسیح اسیران میں خوشی کی لہر ڈوری اور آج کے دن ہی سنٹرل جیل راولپنڈی کے کرسچن ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری اصغر علی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل مظہر اقبال اور سکائیالوجسٹ مس نازش نے مسیح ملازمین کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا