ٰاسلام آباد 02 جنوری 2021 (ٹی این ایس): بلوچستان خصوصاًژوب کے علاقہ میں اغواء،ڈکیتیوں اور ٹرانسپورٹ چھیننے کے واقعات کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ جانیوالے روٹ پر ژوب کے علاقہ میں اغواء،گاڑیوں کا چھیننا اور روزمرہ کا معمول بن چکا ہے 17دسمبر رات تین بجے پشاور سے کوئٹہ جانیوالی سپر میختر بس کمپنی کی گاڑی نمبر LET-1722ژوب کے علاقے میں اغواء کر لیا گیا اغواء کار بندوقوں، مشین گنوں سمیت دیگر اسلحہ سے لیس تھے بس کو ویرانے میں لے گئے،سواریوں سے نقدی،موبائل فون و دیگر اشیاء لوٹ کر عورتوں بچوں سمیت تمام کو چھوڑ کر بس لے کر فرار ہو گئے اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ اور اسسٹنٹ کمشنر ژوب کو اطلاع دے دی گئی اور پھر کمشنر ژوب سہیل الرحمان نے ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا اس مابین اغواء کار بس کی واپسی کیلئے رقم کا تقاضہ کرتے رہے جس پر دوبارہ متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا جس کے ویڈیو ثبوت بھی مہیا کردئیے گئے اس کے باوجود بس کو نذر آتش کرنے کی اطلاع ہمیں موصول ہو گئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان خصوصاً چیف آف آرمی اسٹاف اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں اور لیویز کے ذریعہ ہمیں انصاف دلایا جائے۔